کراچی کو وفاق کے حوالے کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہے، تیمور تالپور

کراچی کو وفاق کے حوالے کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہے، تیمور تالپور

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی تیمور تالپور نے کہا ہے کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہے، پیپلز پارٹی ایسی کسی بھی کوشش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف اپنی نا اہلیوں اور ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ایسے بے بنیاد شوشے چھوڑتی رہتی ہے، تحریک انصاف کو چاہئے کہ لاہور کو وفاق کے حوالے کردے، معمولی بارشوں میں لاہور ڈوب چکا ہے، انتظامیہ نام کی کوئی چیز لاہور میں موجود نہیں، تحریک انصاف کو چاہئے کہ لاہور کو وفاق کے حوالے کرنے کی مہم چلائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق تمام داخلی اور خارجی محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، جس وفاقی حکومت نے پورے ملک کو تباہ و برباد کر دیا ہے، کراچی کو اس کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرنا ایک احمقاں ہ مذاق کے مترادف ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ حکومت میں 15 سے زائد مقامات پر این آئی سی وی ڈی اور چھ سے زائد مقامات پر این آئی سی ایچ جیسے ہاسپٹل بنا کر کراچی کے شہریوں کو دیئے۔ سفر کو آرام داہ بنانے کے لیے شہید ملت انڈر پاس روڈ، بیگم رعنا لیاقت فلائے اوور،  سن سیٹ فلائے اوور، سن سیٹ اندرپاس،ٹیپو سلطان روڈ،  کورنگی 12000 روڈ،  پیر صبغت اللہ اسٹدیم روڈ، کورنگی کراسنگ فلائے اوور، کورنگی نمبر 5 فلائے اوور، کورنگی نمبر 2.5 فلائے اوور، کراچی کینٹ اسٹیشن فلائے اوور، کراچی کینٹ اسٹیشن روڈ اورکراچی کینٹ بلڈنگ کی بحالی کے کام کرکے شہریوں کی خدمت کی ہے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -