سندھ حکومت کا 7 جدید بائیو سیفٹی لیبارٹریز بنانے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا 7 جدید بائیو سیفٹی لیبارٹریز بنانے کا فیصلہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے صوبے میں 7جدید بائیو سیفٹی لیبارٹریز بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وائس چانسلر ڈاؤیونیورسٹی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔سندھ حکومت نے صحت کے شعبے میں بڑا فیصلہ کرلیا۔ صوبے میں عالمی معیار کی 7 بائیو سیفٹی لیبارٹریز قائم کرنے کا فیصلہ۔تمام لیب ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی گائیڈ لائن کے تحت قائم کی جائیں گی۔سندھ حکومت نے جدید لیبارٹریز بنانے سے پہلے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی، جس کیلئے ڈاؤیونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔ کمیٹی میں محکمہ صحت، سول اسپتال اور جامعہ کراچی سے بھی رکن منتخب کیے گئے ہیں۔عالمی معیار کی لیبارٹریز سول اسپتال کراچی، ڈاؤیونیورسٹی اوجھا، لیاقت یونیورسٹی حیدرآباد، چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ، غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر، خیرپور میڈیکل کالج اور پیپلز میڈیکل کالج بینظیرآباد میں قائم کی جائیں گی۔

مزید :

صفحہ آخر -