کراچی میں چینی، آٹا مہنگے داموں فروخت ہونے لگا

کراچی میں چینی، آٹا مہنگے داموں فروخت ہونے لگا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائد میں چینی کی قیمت 105 روپے اور آٹے کی قیمت 70 روپے فی کلو وصول کی جانے لگی۔چینی کی سرکاری قیمت 66 روپے کلو مقرر ہے مگر یہ 100 سے 105 روپے کلو پر فروخت کی جا رہی ہے جبکہ آٹے کی قیمت 46 روپے مقرر کی گئی لیکن 65 سے 70 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔اس ضمن میں صارفین نے بتایا کہ منافع خوروں کو کوئی لگام ڈالنے والا نہیں اور عوام مہنگے داموں اشیا خریدنے پر مجبور ہیں۔دوسری جانب دکانداروں نے بتایاکہ انہیں چینی اور آٹا ہول سیل میں ہی مہنگا مل رہا ہے تو کم قیمت پر کیسے فروخت کریں۔

مزید :

صفحہ آخر -