رینجرز کے چھاپے مارکر  10ملزمان کو گرفتارکرلیا

رینجرز کے چھاپے مارکر  10ملزمان کو گرفتارکرلیا

  

کراچی(کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے10ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔ترجمان رینجرزسندھ کے مطابق بغدادی، شارع فیصل،چاکیواڑہ اور سولجر بازارکے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے7ملزمان کو گرفتارکیاگیا جو لوگوں سے لوٹ مار کرنے،کارلفٹنگ،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ترجمان کے مطابق کلری اوراقبال مارکیٹ میں کارروائیوں کے دوران3 ملزمان کوگرفتار کرلیاگیا جوعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ترجمان کے مطابق  گرفتارملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدہوئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -