حنید لاکھانی کی محمڈن فٹبال گراؤنڈ لیاری کی رینویشن تقریب میں شرکت

حنید لاکھانی کی محمڈن فٹبال گراؤنڈ لیاری کی رینویشن تقریب میں شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی کی محمڈن فٹبال گراؤنڈ لیاری کی رینویشن کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت، گراؤنڈ میں شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے پورے گراؤنڈ کی گراسنگ کرانے کا اعلان، پی ٹی آئی سپورٹ کلچر ونگ کے صدر شاہ زمان عالم، حمیرا ملک و دیگر رہنماء بھی شریک، تقریب سے خطاب کے دوران حنید لاکھانی نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لیے کھیل کے میدان بہت ضروری ہیں، گزشتہ تیس سال سے  لیار ی میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے لیکن ترقیاتی کام نظر نہیں آئے، پاکستان تحریک انصاف نے لیاری سے پیپلزپارٹی کا قلعہ توڑ دیا ہے، سندھ حکومت ہمارے پاس نہیں ہے لیکن پھر بھی اپنی مدد آپ کے تحت گراؤنڈ کی رینویشن کروا رہے ہیں، شجرکار ی مہم سے ماحول خوشگوار ہوگا اور علاقے کے بچوں کو گراؤنڈ میں کھیلوں کے مواقع ملیں گے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے وسائل ہوتے ہوئے بھی کراچی کو کھنڈر بنا دیا ہے کام کرنے کا جذبہ ہونا چاہئے سارے کام آسانی سے ہو جاتے ہیں، محمڈن فٹبال گراؤنڈ کا یہ عالم ہے کہ اس کے قریب گندے پانی کا تالاب ہے اور ڈینگی مچھروں کا فارم ہاؤس بنا ہوا ہے، گندگی اور کچرا بالکل سامنے نظر آرہا ہے، ہم اس گراؤند کی صفائی کر رہے ہیں تا کہ بچے کھیل سکیں، انہوں نے کہا کہ پورے شہر کا بہت برا حال ہے ہمارے پاس قدرت کا دیا ہوا سب کچھ ہے صرف جذبے کی کمی ہے کراچی کی بہتری کے لیئے صوبائی حکومت سنجید ہ نہیں ہے، کراچی کے پاس سمند ر ہے خوبصورت موسم ہے تفریحی مقامات ہیں صرف صوبائی حکومت کی نا اہلی نے اس شہر کو کھنڈر میں تبدیل کردیا ہے اگر اس شہر پر توجہ دی جائے تو ٹوارزم کی مد میں اتنا پیسہ اکٹھا ہوگا کہ جس کی کوئی حد نہیں ہے

مزید :

صفحہ آخر -