لورالائی، تیز رفتار کار ٹرک میں جا گھسی، 2بسے، 3خواتین جاں بحق، 3افراد زخمی
لورالائی (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع لورالائی کے قریب کار ٹرک میں جا گھسی جس کے نتیجے میں 2بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے لیویز حکام کے مطابق کوئٹہ لورالائی شاہراہ پر لورالائی کے قریب کلی شبوزئی کے مقام پر ایک کار تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی حکام کے مطابق حادثے میں دو بچے اور تین خواتین موقع پر ہی جان بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو لورالائی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ روانہ کر دیا گیا ہے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
حادثہ