خیرپور، پولیس کا سرچنگ آپریشن، 23مشکوک افراد گرفتار 

خیرپور، پولیس کا سرچنگ آپریشن، 23مشکوک افراد گرفتار 

  

خیرپور (بیورورپورٹ)محرم الحرام کے آمد کے سلسلے میں خیرپور پولیس کا امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ضلع کے مختلف مقامات پر سرچنگ /کومبنگ آپریشن،ٹیمیں تشکیل،دؤران سرچ/کومبنگ آپریشن 23 مشکوک افرادگرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی خیرپور  امیر سعود مگسی کے احکامات پر محرم الحرام کے آمد کے سلسلے میں ضلع کے مختلف مقامات پر سرچنگ/کومبنگ آپریشن کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئیں،اے ایس پی سٹی خیرپور سعد ارشد کی سربراہی میں ایس ایچ او شھید غلام مرتضٰی میرانی، ایس ایچ او بی سیکشن،  پی پی  شاھ لطیف، شاہ حسین  پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جبکہ دوسری ٹیم  ڈی ایس پی کوٹڈیجی رانا نصراللہ کی سربراہی میں ایس ایچ او کوٹڈیجی، کنب،  پر مشتمل جبکہ تیسری ٹیم  ڈی ایس پی میرواہ فدا حسین اعوان کی سربراہی میں ایس ایچ او میرواہ، بوزدار وڈا پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہیں،سرچنگ/ کومبنگ آپریشن میں ضلع کے تمام، ہوٹل، ریلوی اسٹیشن، مسافر خانوں، فیکٹریوں، کریش پلانٹ، اور دیگر اہم مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے دؤران سرچ/کومبنگ آپریشن 23 مشکوک افرادکو گرفتار کر لیا گیا،ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی کی جانب سے  امن و امان کی فضا قائم رکھنے اور ضلعے بھر میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو سخت احکامات جاری کیے گئے۔

مزید :

صفحہ آخر -