عمران اسماعیل بیرون ملک روانہ، سپیکر سندھ اسمبلی قائم مقام گورنر ہوں گے

   عمران اسماعیل بیرون ملک روانہ، سپیکر سندھ اسمبلی قائم مقام گورنر ہوں گے

  

کراچی(این این آئی) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی دس روزہ چھٹی کی درخواست منظورکر لی ہے۔جس کے بعد گورنرسندھ 9روزہ دورے کے لیے بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نجی دورے پر 9 روز کے لیے ترکی گئے ہیں اور وہ 25 اگست کو کراچی پہنچیں گے۔گورنر سندھ کی غیر موجودگی میں اسپیکر سندھ اسمبلی قائم مقام گورنر ہوں گے۔گورنر سندھ نے چھٹی کے لیے صدر پاکستان کو درخواست دی تھی جو منظور کر لی گئی۔ عمران اسماعیل 25 اگست تک نجی مصروفیات کے باعث چھٹی پر ہوں گے۔اس حوالے سے کیبنٹ ڈویژن نے اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔

 عمران اسماعیل

مزید :

صفحہ آخر -