اراضی پرغیرقانونی قبضہ کیس،عدالت نے مریم نوازاورشہبازشریف کو 20 اگست کوطلب کرلیا 

اراضی پرغیرقانونی قبضہ کیس،عدالت نے مریم نوازاورشہبازشریف کو 20 اگست کوطلب ...
اراضی پرغیرقانونی قبضہ کیس،عدالت نے مریم نوازاورشہبازشریف کو 20 اگست کوطلب کرلیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اراضی پرغیرقانونی قبضے سے متعلق درخواست پرعدالت نے مریم نوازاورشہبازشریف کو 20 اگست کوطلب کرلیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سول کورٹ میںشریف فیملی کیخلاف جاتی امراءمیں 4 ہزار ایکڑاراضی پرغیرقانونی قبضے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ،درخواست گزار ڈاکٹر عبدالرﺅف نے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شریف فیملی نے جاتی امرامیں 4 ہزارایکڑاراضی پرقبضہ کیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت متعلقہ تھانے کے ایس ایچ اوکواراضی واگزارکرانے کاحکم دے،سینئر سول جج فوزیہ سائرہ نے مریم نوازاورشہباز شریف کو 20 اگست کوطلب کرلیا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -