توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری کی پیشی،پولیس نے پی پی رہنماﺅں کو احتساب عدالت کے باہر روک لیا،کارکنوں سے تلخ کلامی 

توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری کی پیشی،پولیس نے پی پی رہنماﺅں کو احتساب ...
توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری کی پیشی،پولیس نے پی پی رہنماﺅں کو احتساب عدالت کے باہر روک لیا،کارکنوں سے تلخ کلامی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف زرداری کی توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت پیشی کے موقع پر پولیس اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں تلخ کلامی ہو گئی ،پولیس نے فرحت اللہ بابر،نوابزدہ افتخاراورڈاکٹر فوزیہ سومرو کو روک لیا،سینیٹر روبینہ خالد، ہدایت اللہ خان بھی نیب عدالت کے باہر موجود ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف زرداری توشہ خانہ ریفرنس میں آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے، احتساب عدالت اسلام آباد کے جج سید اصغر علی کیس کی سماعت کریں گے،سابق صدر آصف زرداری کی پیشی پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،عدالت کے اطراف 500میٹر کا ایریا سیل کردیا گیا جبکہ ایک ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی پر مامور ہیں،احتساب عدالت جانے والے راستے بلاکس اور خاردارتاریں لگاکر سیل کئے گئے ہیں ،احتساب عدالت کے باہر واٹر کینن بھی پہنچا دی گئی ہے۔
پولیس کی جانب سے کارکنان کو سری نگر ہائی وے پر روک دیا گیاجس پر پولیس اور پیپلزپارٹی کارکنان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی،پولیس نے فرحت اللہ بابر،نوابزدہ افتخاراورڈاکٹر فوزیہ سومرو کو روک دیا،سینیٹر روبینہ خالد، ہدایت اللہ خان بھی نیب عدالت کے باہر موجود ہیں ۔