سندھ ہائیکورٹ نے شوگرانکوائری کمیشن اوررپورٹ کالعدم قراردیدی

سندھ ہائیکورٹ نے شوگرانکوائری کمیشن اوررپورٹ کالعدم قراردیدی
سندھ ہائیکورٹ نے شوگرانکوائری کمیشن اوررپورٹ کالعدم قراردیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے شوگرانکوائری کمیشن اوررپورٹ کالعدم قراردیدی،عدالت نے متعلقہ اداروں کو چینی کی قلت اورقیمتوں میں اضافے سے متعلق آزادانہ نئی تحقیقات کاحکم دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق شوگر انکوائری کمیشن اوررپورٹ کو 20 سے زائد شوگرملز مالکان نے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا، جسٹس کے کے آغااورجسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیاتھا۔
سندھ ہائیکورٹ نے شوگرانکوائری کمیشن اوررپورٹ کیخلاف شوگر ملز مالکان کی درخواست پر فیصلہ سنادیا،سندھ ہائیکورٹ نے شوگرانکوائری کمیشن اوررپورٹ کالعدم قراردیدی،متعلقہ اداروں کو چینی کی قلت اورقیمتوں میں اضافے سے متعلق آزادانہ نئی تحقیقات کاحکم دیدیا۔