پاکستان کا 73 واں یوم آزادی شارجہ میں جوش و جذبہ سے منایا گیا

پاکستان کا 73 واں یوم آزادی شارجہ میں جوش و جذبہ سے منایا گیا
پاکستان کا 73 واں یوم آزادی شارجہ میں جوش و جذبہ سے منایا گیا

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن نے پاکستان کا 73 واں یوم آزادی شارجہ میں دھوم دھام سے منایا۔ تقریب کا اہتمام پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے نو منتخب چیئرمین محمد غوث قادری نے کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے اہم افراد اور پی ایم ایل این کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ یوم آزادی کی اس پروقار تقریب میں حاجی جمیل اسحق، حاجی محمد یونس، جان قادر، آزاد علی تبسم، عرفان طور، خواجہ عبدالوحید پال، چودھری بشیر شاہد، ملک شہزاد یونس، شہزاد بٹ اور طاہر بھنڈر کے علاوہ دیگر متعدد لوگوں نے شرکت کی۔

خوشی کے اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی۔ اس موقع پر لیگی عہدیداران، کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے عہد کیا کہ وہ استحکام پاکستان کے لیے اپنا اپنا کردار ضرور ادا کریں گے اور پاکستان کو قائداعظم کے خواب اور خواہش کے مطابق بنائیں گے۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -