سندھ میں بلدیاتی انتخابات جلد کرانے سے متعلق درخواست پر سندھ حکومت اورالیکشن کمیشن سے جواب طلب
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات جلد کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت26 اگست تک ملتوی کردی،عدالت نے سندھ حکومت اورالیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات جلد کرانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ آپ نے جواب جمع کرانا ہے یا نہیں بتا دیں؟،عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ جواب جمع کرائیں گے کیس چلے گا۔
وکیل میئرسکھر لاڑکانہ نے کہاکہ 28 اگست کو میئرکی مدت ختم ہو گی پھر الیکشن ہوجائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ،ہم خود یہ چاہتے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں۔عدالت نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات جلد کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت26 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے سندھ حکومت اورالیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔