توشہ خانہ ریفرنس،نوازشریف کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر

توشہ خانہ ریفرنس،نوازشریف کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر
توشہ خانہ ریفرنس،نوازشریف کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں آج سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائرکردی گئی ،نوازشریف کی جانب سے بیرسٹر جہانگیر جدون نے درخواست جمع کرائی ۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ احتساب عدالت کے آرڈر کو اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا سپیشل ڈویژن بنچ آج دوپہر ساڑھے12 بجے سماعت کرے گا،نوازشریف نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کاانتظار کیا جائے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -