سابق صدر آصف زرداری کی پیشی پر کارکنوں پرتشدد اور کپڑے پھاڑدیئے گئے،شیری رحمان کاالزام 

 سابق صدر آصف زرداری کی پیشی پر کارکنوں پرتشدد اور کپڑے پھاڑدیئے گئے،شیری ...
 سابق صدر آصف زرداری کی پیشی پر کارکنوں پرتشدد اور کپڑے پھاڑدیئے گئے،شیری رحمان کاالزام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ سابق صدر کی احتساب عدالت پیشی پر کارکنوں پرتشدد کیا گیا،جی الیون کے ناکے پر لوگوں کے کپڑے پھاڑے گئے ۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے الزام عائد کیاہے کہ ہم عدالتوں کااحترام کرتے ہیں،سابق صدر آصف زرداری کی پیشی کے موقع پر کارکنوں پرتشدد کیاگیا ،جی الیون کے ناکے پر لوگوں کے کپڑے پھاڑے گئے ۔
انہوں نے کہاکہ آصف زرداری نے کہاتھاویڈیو لنک کے ذریعے دلائل لے لیں ،کورونا کی صورتحال میں نیب نے آصف زرداری کوطلب کیا،عدالت بلایا بھی گیااور راستے بھی بند کردیئے گئے،انہوں نے کہاکہ نیب متنازعہ ادارہ بن چکا ہے۔