کورونا وائرس ،پاکستان سے سعودیہ واپسی کے منتظر مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

کورونا وائرس ،پاکستان سے سعودیہ واپسی کے منتظر مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزری ...
کورونا وائرس ،پاکستان سے سعودیہ واپسی کے منتظر مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کے باعث پاکستان سے سعودیہ واپسی کے منتظر مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی ،سعودی عرب نے پی آئی اے سمیت تمام ایئرلائنز کو تحریری آگاہ کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نئی ایڈوائزری میں ہیلتھ ڈیکلیئریشن فارم میں نئی شقیں بھی شامل کردی گئی ،ایئرلائنز کو سعودی عرب پرواز سے پہلے ہیلتھ ڈیکلیئریشن فارم مسافروں سے پر کرانے کی ہدایت کی گئی ہے،ایڈوائزری میں کہاگیا ہے کہ مسافروں کو سعودیہ پہنچنے پر 7 روز گھر میں قرنطینہ ہونے کاحلف نامہ جمع کراناہوگا ۔