پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل نے شارجہ میں پاکستان کا یوم آزادی منایا
دبئی (طاہر منیر طاہر) انسانی فلاح و بہبود کی تنظیم پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل نے شارجہ کے ایک ہوٹل میں پاکستان کا 73واں یوم آزادی منایا جس میں امارات میں مقیم پاکستانیوں کے ہر طبقہ فکر کے لوگوں کی نمائندگی موجود تھی۔ شرکائے تقریب میں ڈاکٹر محمد اکرم چودھری، چودھری خالد حسین، اطاعت حسین وارثی، راجہ محمد سرفراز، میاں منیر ہانس، حاجی جمیل اسحق، محمد شریف خان، خواجہ عبدالوحید پال، عثمان غنی، علی وارثی، شہزاد یٰسین، طارق محمود ودیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر سب نے مل جل کر یوم آزادی کا کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے فاﺅنڈر ممبر ڈاکٹر محمد اکرم چودھری نے حصول و قیام پاکستان کے مقاصد بیان کیے اور پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کا تعارف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ امارات بھر میں ضرورت مند پاکستانیوں کی خدمت کے لیے پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ یہ تنظیم ورلڈ وائیڈ ہے اور پوری دنیا کے 87 ممالک میں اس کے دفاتر ہیں۔