راولپنڈی کے بعد اوکاڑہ میں بد بخت بیٹے کا بیوی کے ساتھ مل کر ماں پر تشدد ، کتنے پیسوں کا معاملہ تھا ؟ جان کر آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی 

راولپنڈی کے بعد اوکاڑہ میں بد بخت بیٹے کا بیوی کے ساتھ مل کر ماں پر تشدد ، ...
راولپنڈی کے بعد اوکاڑہ میں بد بخت بیٹے کا بیوی کے ساتھ مل کر ماں پر تشدد ، کتنے پیسوں کا معاملہ تھا ؟ جان کر آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی 

  

اوکاڑہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پولیس نے رقم واپس مانگنے پر ماں کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنانے والے بد بخت بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے ۔

اوکاڑہ کے علاقے حویلی لکھا میں 10 لاکھ روپے واپس مانگنے پر بدبخت بیٹے نے بیوی سے ملکر ماں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق حویلی لکھا کے محلہ عید گاہ میں بدبخت بیٹے نے رقم واپس مانگنے پر سگی ماں کو بیوی کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے بزرگ خاتون کے بازو، آنکھ اور سر پر چوٹیں آئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹے اور بہو نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ خاتون کو گھر سے بھی نکال دیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے بزرگ خاتون کو اسپتال پہنچایا اور متاثرہ خاتون کی بیٹی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم منور کو گرفتار کر لیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں بیٹے نے ماں کو تشدد کا نشانہ بنایاتھا جس کی ویڈیو وائرل ہو نے پر پولیس کی جانب سے فوری کارروائی عمل میں لائی گئی تاہم بعد ازاں ماں نے بیٹے کو معاف کر دیا تھا ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -اوکاڑہ -