پراسیکیوٹر نیب مظفرعباسی کی فاروق ایچ نائیک کے معاون وکیل کو شٹ اپ کال ،تلخ کلامی ،معافی مانگنے کا مطالبہ

پراسیکیوٹر نیب مظفرعباسی کی فاروق ایچ نائیک کے معاون وکیل کو شٹ اپ کال ،تلخ ...
پراسیکیوٹر نیب مظفرعباسی کی فاروق ایچ نائیک کے معاون وکیل کو شٹ اپ کال ،تلخ کلامی ،معافی مانگنے کا مطالبہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ ریفرنس میں پراسیکیوٹر نیب مظفرعباسی نے معاون وکیل کو شٹ اپ کال دیدی جس پر تلخ کلامی ہو گئی ،معاون وکلا نے کہاکہ پہلے معافی مانگناپڑے گی پرھ آگے چلا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق توشہ خارنہ ریفرنس سے متعلق کیس کی احتساب عدالت میں سماعت جاری ہے،فاروق ایچ نائیک نے سکیورٹی اداروں کے رویے پر برہمی کااظہارکیا،فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ پولیس والوں کی جانب سے شیٹس ماری گئیں ،ایک ملزم کو بھی آنے نہیں دیاگیابول رہے ہیں لسٹ میں آپ کانام نہیں ۔

معاون وکیل نے کہاکہ 6 جگہوں پر ناکے لگائے گئے ہیں ،کشمیر ہائی وے اور جوڈیشل کمپلیکس کے گیٹ پر چیک کیاگیا،فائلز نہیں لانے دی گئیں توکیسز کیسے لڑیں گے ؟۔

پراسیکیوٹر نیب مظفرعباسی نے معاون وکیل کو شٹ اپ کال دیدی جس میں تلخ کلامی ہو گئی،معاون وکلا نے کہاکہ پہلے معافی مانگناپڑے گی پرھ آگے چلا جائے گا،باربارکہاجارہا ہے کیس چلایا جائے کیس چلایاجائے ہم باہر کھڑے رہے ہیں ،فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ آپ کیس چلانا چاہتے ہیں تو پہلے اس پر فیصلہ کرنا ہوگا وکلا آپ کی عدالت میں آسکتے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -