بیرون ملک سے پاکستانیوں نے اتنے ڈالر بھجوا دیئے کہ عمران خان بھی خوش ہو گئے 

بیرون ملک سے پاکستانیوں نے اتنے ڈالر بھجوا دیئے کہ عمران خان بھی خوش ہو گئے 
بیرون ملک سے پاکستانیوں نے اتنے ڈالر بھجوا دیئے کہ عمران خان بھی خوش ہو گئے 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستانی معیشت کیلئے مزید اچھی خبریں آ رہی ہیں ، اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر جولائی میں دو ارب 76 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہو گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خا ن نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ترسیلات زر کی یہ سب سے زیادہ رقم ہے ، ایک ماہ کے دوران بھجوایا جانے والا سب سے زیادہ سرمایہ ہے ، جون 2020 کے مقابلے میں ترسیلات زرمیں 12.2 فیصد اضافہ ہواہے ،جولائی 2019 کے مقابلے میں ترسیلات زر کا اضافہ 36.5 فیصد ہے۔ 

مزید :

قومی -