ڈالر مہنگا ہو گیا لیکن سٹاک مارکیٹ میں کیا صورتحال جاری ہے ؟ آپ بھی جانئے 

ڈالر مہنگا ہو گیا لیکن سٹاک مارکیٹ میں کیا صورتحال جاری ہے ؟ آپ بھی جانئے 
ڈالر مہنگا ہو گیا لیکن سٹاک مارکیٹ میں کیا صورتحال جاری ہے ؟ آپ بھی جانئے 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو ڈالر کی قیمت میں 28 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈالر اس وقت 168 روپے 25 پیسے میں فروخت ہو رہاہے ۔

دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ، کاروبار کا آغاز ہوا تو سٹاک مارکیٹ 40 ہزار 290 پوائنٹس کی سطح پر تھی تاہم کچھ دیر ے بعد اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس 40 ہزار 405 پوائنٹس پر جا پہنچی لیکن یہ برتری مسلسل برقرار نہ رہ سکی اور ایک دم سے کمی ہوئی جس کے بعد انڈیس 40 ہزار کی سطح سے نیچے گر کر 39 ہزار 939 پوائنٹس پر آ گیا تاہم اس میں پھر واپسی کا سفرشروع ہوا اور اس وقت 100 انڈیکس 62 پوانٹس کی کمی کے ساتھ 40 ہزار 228 پوائنٹس کی سطح پر ہے ۔

دوسر ی جانب وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت کیلئے مزید اچھی خبریں آ رہی ہیں ، اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر جولائی میں دو ارب 76 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہو گئیں ہیں ۔وزیراعظم عمران خا ن نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ترسیلات زر کی یہ سب سے زیادہ رقم ہے ، ایک ماہ کے دوران بھجوایا جانے والا سب سے زیادہ سرمایہ ہے ، جون 2020 کے مقابلے میں ترسیلات زرمیں 12.2 فیصد اضافہ ہواہے ،جولائی 2019 کے مقابلے میں ترسیلات زر کا اضافہ 36.5 فیصد ہے۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -