سوی ایوی ایشن اپنی غلطیوں کاملبہ کسی اور پر ڈال رہی ہے ،لاہورہائیکورٹ نے پائلٹ عمر سلیم کو دیاگیا نوٹس معطل کردیا

سوی ایوی ایشن اپنی غلطیوں کاملبہ کسی اور پر ڈال رہی ہے ،لاہورہائیکورٹ نے ...
سوی ایوی ایشن اپنی غلطیوں کاملبہ کسی اور پر ڈال رہی ہے ،لاہورہائیکورٹ نے پائلٹ عمر سلیم کو دیاگیا نوٹس معطل کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے درخواست گزار پائلٹ عمر سلیم کو دیاگیا نوٹس معطل کردیا،جسٹس جوادحسن نے ریمارکس دیئے کہ جاری کئے گئے لائسنس بغیر کسی غلطی کے کیسے معطل کرسکتے ہیں؟،سوی ایوی ایشن اپنی غلطیوں کاملبہ کسی اور پر ڈال رہی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کے ایک اورپائلٹ نے لائسنس بحالی کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،جسٹس جواد حسن نے درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے درخواست گزار پائلٹ عمر سلیم کو دیاگیا نوٹس معطل کرتے پی آئی اے ،وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ۔

جسٹس جوادحسن نے کہاکہ جاری کئے گئے لائسنس بغیر کسی غلطی کے کیسے معطل کرسکتے ہیں؟،سوی ایوی ایشن اپنی غلطیوں کاملبہ کسی اور پر ڈال رہی ہے ،عدالت نے کہاکہ وزیرہوابازی کے بیان کے بعد جہاز میں سفر کرنے سے بھی ڈر لگتا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -