سپریم کورٹ کا فیصل آباد میں سرکاری اراضی پر 2 پٹرول پمپس سے قبضہ واپس لینے کا حکم

سپریم کورٹ کا فیصل آباد میں سرکاری اراضی پر 2 پٹرول پمپس سے قبضہ واپس لینے کا ...
سپریم کورٹ کا فیصل آباد میں سرکاری اراضی پر 2 پٹرول پمپس سے قبضہ واپس لینے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے سرکاری اراضی پٹرول پمپس لیز سے متعلق کیس میں فیصل آباد میں سرکاری اراضی پر 2 پٹرول پمپس سے قبضہ واپس لینے کاحکم دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں سرکاری اراضی پٹرول پمپس لیز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،وکیل قلب حسن نے کہاکہ این ایچ اے نے سرکاری زمین پر پمپس کو زمین لیز پر دے رکھی ہے،جسٹس قاضی امین نے کہاکہ این ایچ اے قانون سے بالاتر نہیں،اس ملک میں لوگوں کے کچھ حقوق رہنے دیں،سرکاری کی زمین کیساتھ مذاق ختم ہونا چاہیے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ تیس ہزار سالانہ کرایہ پر این ایچ اے نے گرین بلٹ پر پمپس بنوادیا،گرین بلٹ کی زمین پیٹرول پمپ کے لیے کیسے الاٹ ہوگئی؟،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ سرکاری زمین کو کوڑیوں کے بھاوَ دینے کی اجازت نہیں دے سکتے۔عدالت نے فیصل آباد میں سرکاری اراضی پر 2 پٹرول پمپس سے قبضہ واپس لینے کاحکم دیدیا۔