دلیپ کمار کے دو بھائی بھی کورونا میں مبتلا ، وینٹی لیٹر پر منتقل

دلیپ کمار کے دو بھائی بھی کورونا میں مبتلا ، وینٹی لیٹر پر منتقل
دلیپ کمار کے دو بھائی بھی کورونا میں مبتلا ، وینٹی لیٹر پر منتقل

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے دو بھائی بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی احسان خان اور اسلم خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

دونوں کو گزشتہ روز ممبئی کے ایک ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔احسان خان کی عمر تقریباً 90 سال ہے جبکہ اسلم خان ان سے کچھ چھوٹے ہیں اور دونوں کو ہی اس وقت وینٹی لیٹر پر منتقل کیا جاچکا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دلیپ کمار کے بھائیوں کو سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا تھا، تاہم ڈاکٹرز نے انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔

علاوہ ازیں دونوں بھائی ہائی بلڈ پریشر اور دل کے عارضے میں بھی مبتلا ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق احسان خان اور اسلم خان کا دلیپ کمار کے ساتھ جائیداد کا تنازع ہے اور یہ بھائی ممبئی میں ہی رہائش پذیر ہیں۔

مزید :

تفریح -کورونا وائرس -