بیوروکریٹ پروموشن رولز سے متعلق کیس ،ہائیکورٹ کی فریقین کو ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت

بیوروکریٹ پروموشن رولز سے متعلق کیس ،ہائیکورٹ کی فریقین کو ایک ہفتے میں جواب ...
بیوروکریٹ پروموشن رولز سے متعلق کیس ،ہائیکورٹ کی فریقین کو ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بیوروکریٹ پروموشن رولز سے متعلق کیس میںاسلام آبادہائیکورٹ نے فریقین کو ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق بیوروکریٹ پروموشن رولز سے متعلق کیس کی اسلام آبادہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ ہم نے جو کیسز سنے تھے وہ سلیکشن کورسز کیسز تھے،ابھی یہ جوکیسز ہیں یہ نان سلیکشن کورسز کیسز ہیں ان کو اہم الگ سنتے ہیں،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے وکلا کو ہدایت کی کہ ان کیسز میں مکمل کمنٹس فائل کریں ۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وکیل عبدالرحیم بھٹی سے استفسارکیاکہ بغیرسنے ہم کسی کو کیسے سن سکتے ہیں ؟،عدالت نے فریقین کو ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ سروسز پروموشن کامسئلہ تواس عدالت کاکام نہیں اگرآپ چاہتے ہیں عدالت آپ کو سن لیں توپھر عدالت کو مطمئن کریں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -