کس ملک سے پاکستانیوں نے کتنے ڈالر بھیجے ؟ سٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کر دیں 

کس ملک سے پاکستانیوں نے کتنے ڈالر بھیجے ؟ سٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کر دیں 
کس ملک سے پاکستانیوں نے کتنے ڈالر بھیجے ؟ سٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کر دیں 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سٹیٹ بینک نے بیان جاری کرتے ہوئے خوشخبری سنائی ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ریکارڈ تر سیلات بھیجی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کا کہناتھا کہ جولائی میں ترسیلات زر کا حجم 2.76 ارب ڈالر رہا ، جولائی 2019 سے ترسیلات 36 فیصد ، جون 2020 سے 12 فیصد زائد ہیں ۔ جولائی میں سعودی عرب سے 82 کروڑ ڈالر بھیجے گئے ہیں جبکہ عرب امارات سے 53.82 کروڑ ڈالر ترسیلات موصول ہوئی ہیں ۔ برطانیہ سے جولائی میں ترسیلات زر کا حجم 39 کروڑ ڈالر رہا اور امریکہ سے جولائی میں ترسیلات زر کا حجم 25 کروڑ ڈالر رہاہے۔ 

دوسر ی جانب وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت کیلئے مزید اچھی خبریں آ رہی ہیں ، اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر جولائی میں دو ارب 76 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہو گئیں ہیں ۔وزیراعظم عمران خا ن نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ترسیلات زر کی یہ سب سے زیادہ رقم ہے ، ایک ماہ کے دوران بھجوایا جانے والا سب سے زیادہ سرمایہ ہے ، جون 2020 کے مقابلے میں ترسیلات زرمیں 12.2 فیصد اضافہ ہواہے ،جولائی 2019 کے مقابلے میں ترسیلات زر کا اضافہ 36.5 فیصد ہے۔ 

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو ڈالر کی قیمت میں 28 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈالر اس وقت 168 روپے 25 پیسے میں فروخت ہو رہاہے جبکہ اس کے علاوہ سٹاک مارکیٹ میں بھی آج ملا جلا رجحان جاری ہے۔

مزید :

بزنس -