" میں فیملی کے نئے ممبر کا مزید انتظار نہیں کرسکتی" حاملہ ہونے کی خبروں پر کرینہ کپور بھی کھل کر بول پڑیں
ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اگلے سال ہونے والی والے بچے کی پیدائش کا بےصبری سے انتظار کررہی ہیں۔ بھارتی میڈیا میں گزشتہ دنوں سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ بالی ووڈ میں بے بو کے نام سے مشہور کرینہ ایک بار پھر ماں بننے والی ہیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں نافذ لاک ڈاو¿ن کے دوران انتہائی ڈھیلے لباس اور اضافی وزن کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔اس خبر کی تصدیق کرینہ کے شوہر اور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کی تھی۔تاہم اب کرینہ نے خود بھی اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام کے زریعے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش کے وقت اور اپنی اور سیف علی خان کے ساتھ تصویریں شیئر کیں اور بتایا کہ انہیں ننھے مہمان کی آمد کا بے صبری سے انتظار ہے۔
View this post on Instagrami cant wait for the new member of the family to be born next year ????❤️ #throwback #taimur ❤️
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’آنے والے سال میں فیملی میں نئے ممبر کے اضافے کا انتظار ایک کٹھن مرحلہ ہے۔‘اس سے قبل بھارتی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان نے میڈیا کو جاری مختصر بیان میں تصدیق کی کہ تیمور خان بڑے بھائی بننے والے ہیں۔
اداکار جوڑے نے نیک خواہشات پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی مداحوں سے دعاو¿ں کی درخواست بھی کی۔تاہم دونوں نے بیان میں وضاحت نہیں کی تھی کہ ان کے ہاں کب تک نئے مہمان کی آمد متوقع ہے، اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں کرینہ نے 2021 میں نئے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنائی ہے۔
خیال رہے کہ سیف علی خان نے 2012 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 20 دسمبر 2016 کو پہلے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش ہوئی تھی۔