کورونا وائرس، بھارت میں طبی سہولیات کی کمی، شہری اپنے پیاروں کی لاشیں کس چیز پر اور کس طرح رکھ کر لے جانے پر مجبور ؟ افسوسنا ک ویڈیو 

کورونا وائرس، بھارت میں طبی سہولیات کی کمی، شہری اپنے پیاروں کی لاشیں کس چیز ...
کورونا وائرس، بھارت میں طبی سہولیات کی کمی، شہری اپنے پیاروں کی لاشیں کس چیز پر اور کس طرح رکھ کر لے جانے پر مجبور ؟ افسوسنا ک ویڈیو 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز 26 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں جبکہ ہر روز اس میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو تا دکھائی دے رہاہے اور ممکنہ طور پر بھارت میں طبی سہولیات اور آلات کی کمی ہو گئی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا شکار ہے جبکہ لوگ اپنے پیاروں کی لاشوں کو سائیکلوں پر باندھ کر لے جانے پر مجبور ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ٹائمز آف انڈیا نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جو کہ تیزی کے ساتھ وائرل ہو تی دکھائی دے رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ دو افراد کورونا سے بچاﺅ لباس پہن کر سائیکل پر کچھ رکھ کر لے جاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ، سائیکل پر کوئی سامان نہیں بلکہ یہ ان کے کسی عزیز کی لاش ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ اس کی موت کورونا سے ہوئی ہے ۔
ٹائمز آف انڈیا کی جانب سے فراہم کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا کہ یہ ویڈیو بھارتی ریاست ” کرناٹکا “ کے شہر ” بیلا گیوی “ کی ہے جہاں محکمہ صحت کے اہلکاروں نے لاش لے جانے کیلئے ایمبولینس فراہم کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد اس شخص کی لاش کو اس کے رشتہ دار سائیکل پر رکھ کر لے جارہے ہیں ۔
بھارت میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 26 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 51 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں تاہم 19 لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔