قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے پر ن لیگ یو اے ای کے عہدیداران کی چودھری نورالحسن تنویز کو مبارکباد

قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے پر ن لیگ یو اے ای کے عہدیداران کی چودھری ...
قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے پر ن لیگ یو اے ای کے عہدیداران کی چودھری نورالحسن تنویز کو مبارکباد

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) ایم این اے چودھری نورالحسن تنویر نے امسال ماہ جون میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرار داد پیش کی تھی کہ ہر اس جگہ جہاں آقائے دو جہاں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا نام آئے, وہاں ’صلی اللہ علیہ والہ وسلم‘ ضرور لکھا جائے۔ یہ قرار داد بھاری اکثریت کے ساتھ منظور ہوگئی اور حال ہی میں قومی نصاب کونسل وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت حکومت پاکستان نے یکساں قومی نصاب برائے اسلامیات (لازمی) 2020 کی کتاب اول تا پنجم میں یہ ضروری تبدیلی کردی ہے۔ لہٰذا اب جہاں جہاں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا نام آئے گا وہاں وہاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم ضرور لکھا جائے گا۔ پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے چیئرمین محمد غوث قادری، سینئر نائب صدر خواجہ عبدالوحید پال اور محمد یونس پراچہ نے چودھری نورالحسن تنویر کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -