مٹھی شہر کے مہیشوری محلے میں لڑکی نرودا کو قتل کرنے اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )پندرہ روزقبل تھرپارکر کے ضلعی ہیڈکوارٹر مٹھی شہر کے مہیشوری محلے میں جوان لڑکی نرودا مہیشوری کو مبینہ طورپر قتل کرکے جلائے جانےوالےواقعے اورقاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف عمرکوٹ سمیت سندھ کے معتد شہروں میں مہیشوری برادری کا احتجاج ۔ مہیشوری کمیونٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ نرودا مہیشوری کےقاتل فوری گرفتار کیےجائیں، واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے شفاف تحقیقات کروائی جائے اور نرودا کےورثاء کوانصاف دیا جائے ۔
تفصیلات کےمطابق پندرہ روز قبل مٹھی شہر میں نرودا مہیشوری کے مبینہ قتل اور جلائے جانے واقعے کےخلاف عمرکوٹ پریس کلب کےسامنے مہیشوری کمیونٹی کےلوگوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مہیشوری کمیونٹی کے رہنماوں میونسپل کمیٹی کے کونسلرتاراچندپنپالیہ،مہیش کمار،ہوتچند راٹھی،ترپال داس راٹھی، چمن لال،کجورومل راٹھی،پون،بھرت لالوانی، ایڈووکیٹ اوم پرکاش مہیشوری وغیرہ نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ نرودا مہیشوری کو اس کے شوہر سنیل اور سسرال والوں نے مبینہ طور پر نوجوان لڑکی نرودا مہیشوری کو معمولی سی بات پر سخت تشدد کا نشانہ بنانے کےبعد قتل کرکے لاش کو کمرے میں لٹکا کر کمرے کو آگ لگادی ۔
مہیشوری برادری کے رہنماؤں نےالزام لگاتے ہوئے کہا کہ سسرال والوں نےڈرامہ کیا کہ نرودا مہیشوری کمرے میں آگ لگنے سے ہلاک ہوئی، مہیشوری برادری کے رہنماؤں نےمیڈیاسےبات چیت کرتےہوئے کہاکہ سسرال والے نرودا پر روزانہ تشدد کیا کرتے تھے جسکا پورا محلہ شاہد ہے ۔ رہنماؤں نے وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ،وزیراعلیٰ سندھ ،آئی جی سندھ اور بالا حکام سے مطالبہ کیا ہےکہ نرودا مہیشوری کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے ورثاء کو انصاف دلایا جائے اور نرودا مہیشوری کو جلائے جانے اور قتل کرنے کی ایف آئی آر درج کی جائے ورنہ ہم اپنے احتجاج کا دائرہ سندھ بھر میں بڑھانے پر مجبور ہونگے ۔ نرودا مہیشوری کے مبینہ قتل کےخلاف عمرکوٹ ضلع تھرپارکر ضلع سمیت میرپورخاص اور سندھ کےدیگر شہروں میں بھی نرودا کےقاتلوں کی گرفتاری کےلیے مظاہرے کیےگئے ۔