"پشاور بی آر ٹی بس کے استعمال کا ایک منظر" سلیم صافی نے پشاور میٹرو کی نئی ویڈیو جاری کردی
پشاور، اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے بالآخر پشاور میٹرو کا افتتاح کیا جس کے بعد بسیں ٹریک پر آگئیں، پہلے ہی روز مسافروں نے سیکیورٹی گارڈز کو پیٹ ڈالا تو دوسرے دن بس ہی ٹریک پر رک گئی جسے کھینچ کر لانا پڑا۔اب سینئر صحافی سلیم صافی نے نئی ویڈیو جاری کردی۔
ویڈیو شیئرکرتے ہوئے سلیم صافی نے لکھا کہ " پشاور بی آر ٹی بس کے استعمال کا ایک منظر۔۔۔نیا پاکستان اور بس کے استعمال کا نیا انداز"۔
پشاور بی آر ٹی بس کے استعمال کا ایک منظر۔۔۔نیا پاکستان اور بس کے استعمال کا نیا انداز۔ pic.twitter.com/ysi8OpCaKX
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) August 16, 2020
اس سے قبل انہوں نے بس ٹریک سے کھینچ کر لے جانے کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ "دو سال کھڑی رہنے کے بعد بی آر ٹی بسوں کی یہ حالت تو ہونی تھی"۔
دو سال کھڑی رہنے کے بعد بی آر ٹی بسوں کی یہ حالت تو ہونی تھی۔ pic.twitter.com/EJetk6nClJ
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) August 15, 2020
انہوں نے ایک اور ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ "نئے پاکستان کے بی آر ٹی کے استعمال کا نیا انداز"
نئے پاکستان کے بی آر ٹی کے استعمال کا نیا انداز https://t.co/w7O6cR57qt
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) August 15, 2020