ڈبلیو ڈبلیو ای کی سٹار ” سونیا ڈیویل“ اغواءہونے سے بال بال بچ گئیں ، گھر میں داخل ہونے والا شخص کب سے پیچھا کر رہا تھا ؟ 

ڈبلیو ڈبلیو ای کی سٹار ” سونیا ڈیویل“ اغواءہونے سے بال بال بچ گئیں ، گھر میں ...
ڈبلیو ڈبلیو ای کی سٹار ” سونیا ڈیویل“ اغواءہونے سے بال بال بچ گئیں ، گھر میں داخل ہونے والا شخص کب سے پیچھا کر رہا تھا ؟ 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈبلیو ڈبلیو ای کی سٹار ریسلر ”سونیا ڈیویل“ کے گھر میں گھس کر اغوا کرنے کی کوشش کے الزام میں کیلی فورنیا پولیس نے ایک 24 سالہ جوان کو گر فتار کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کرولینا سے تعلق رکھنے والے شخص کو لوٹس فلوریڈا کے علاقے سے گرفتار کیا گیاہے ، 24 سالہ نوجوان گزشتہ آٹھ مہینوں سے سونیا ڈیویل کو اغواءکرنے کا منصوبہ بنا رہاتھا اور اس دوران وہ مسلسل ریسلر پر سوشل میڈیا کے ذریعے بھی نظر رکھے ہوئے تھا ۔

پولیس نے گرفتار ہونے والے شخص کے قبضہ سے ہاتھ باندھنے والی ٹائیز ، ڈکٹ ٹیپ ، چھری برآمد کی ہے ، شیرف کے دفتر کی جانب سے جاری کر دہ تفصیلات میں بتایا گیاہے کہ تھامس نے اپنی گاڑی قریبی چرچ کے باہر کھڑی کی اور وہ سونیا کے گھر پیدل چل کر گیا ، فلپ گھر کے باہر والے حصے میں کھڑا انتظار کر تا ہوا کھڑکیوں کے ذریعے گھر کے اندر جھانکتا رہا تقریبا رات کے پونے تین بجے جب سونیا ڈیویل سونے کیلئے اپنے کمرے میں چلی گئیں تو یہ شخص چپکے سے کھڑکی کے ذریعے گھر میں داخل ہونے لگا لیکن فوری طور پر سیکیورٹی الارم ایکٹویٹ ہو گئے ۔

گھر کی مالکن نے تھامس کو گھر میں داخل ہوتے ہوئے دیکھ لیا اور وہ اپنے مہمان کے ساتھ فوری گھر سے نکل گئیں جبکہ انہوں نے پولیس کو مدد کیلئے بھی کال کر دی ،جب پولیس موقع پر پہنچ تو فلپ گھر کے اندر ہی موجود تھا ، نوجوان نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ گھر کی مالکن کو یرغمال بنانا چاہتا تھا ۔

مزید :

کھیل -