نیس کیفے میں ” بول ہو “ سے مشہور ہونے والی ننھی ” ہادیہ “ کی آواز سے بھارتی گلوکار سونم نگم اس قدر متاثر ہو گئے کہ ویڈیو کال کر ڈالی ، کیا بات چیت ہوئی ؟ جانئے 

نیس کیفے میں ” بول ہو “ سے مشہور ہونے والی ننھی ” ہادیہ “ کی آواز سے بھارتی ...
نیس کیفے میں ” بول ہو “ سے مشہور ہونے والی ننھی ” ہادیہ “ کی آواز سے بھارتی گلوکار سونم نگم اس قدر متاثر ہو گئے کہ ویڈیو کال کر ڈالی ، کیا بات چیت ہوئی ؟ جانئے 

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیس کیفے میں ” بول ہو “ سے مشہور ہونے والی ننھی ” ہادیہ “ کی آواز سن کر سونم نگم بھی رو پڑے تھے اور انہوں نے کلام کا کلپ بھی اپنے انسٹا گرام پر شیئر کیا تاہم اب انہوں نے ہادیہ ہاشمی سے ویڈیوکال پر بات چیت بھی کی ہے ۔

تفصیلات ے مطابق ننھی سی عمرمیں اپنے لا تعداد مداح بنانے والی پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کوگھرمیں والد کے ٹیپ ریکارڈرپرملکہ ترنم نورجہاں کے بجنے والے گیت اورملی ترانوں نے متاثرکرتے ہوئے اتنا اچھا گلوکار بنادیا کہ اب ان کا نام بڑے بڑے گلوکاروں کی زبان پرہے۔

ننھی گلوکارہادیہ ہاشمی کا بھارتی گلوکارسونونگم سے ویڈیو کال کے ذریعے رابطہ ہوا۔ سونو نگم نے ہادیہ ہاشمی کی سریلی آواز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آواز دیگرکئی گلوکاروں سے مختلف ہے، مجھے امید ہے آپ کا شمار جلد بڑے فنکاروں کی فہریست میں ہوگا۔ننھی گلوکارہ نے کہا کہ سونونگم سے بات کرکے بے حد خوشی ہوئی، آج ایک خواب پورا ہوا، سونونگم نے مستقبل کے حوالے سے کئی مشورے دیئے جس پرعمل کروں گی۔

واضح رہے کہ سونونگم نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پرایک ویڈیوشیئرکی تھی جس میں وہ ہادیہ ہاشمی کا گانا ”بول ہو“ سن رے ہیں اوراس دوران ان کی آنکھوں میں آنسو دیکھے جاسکتے ہیں۔ سونونگم نے گانا سنتے ہوئے کہا بہت دنوں بعد کسی آواز نے میرے دل کو چھوا ہے۔

مزید :

تفریح -