دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2کروڑ 16 لاکھ 72 ہزار 186 ہو گئی
بیجنگ(شِنہوا)جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ نے دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں، یہ اعداد17اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2کروڑ 16 لاکھ 72 ہزار 186 ہو گئی۔امر یکا 54 لاکھ 3 ہزار 213 نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کے ساتھ سر فہرست ہے۔
برازیل33 لاکھ 40 ہزار 197 نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔بھارت 26 لاکھ 47 ہزار 663 نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔روس میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ20 ہزار719 ہو گئی ہے،جنوبی افریقہ میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 87 ہزار345 ہوگئی ہے،پیرو میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 25 ہزار803 ہوگئی ہے۔
میکسیکو میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ22 ہزار162 ہوگئی ہے۔کولمبیا میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 68 ہزار 332 ہو گئی ہے۔چلی میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 85 ہزار 946 ہوگئی ہے جبکہ چائنا میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 89 ہزار 859 ہو گئی ہے۔