چینی مین لینڈ پر نوول کروناوائرس کی مقامی سطح پر ترسیل کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا
بیجنگ(شِنہوا)چین کے قومی صحت کمیشن نے کہا ہے کہ چینی مین لینڈ پر اتوار کے روز نوول کروناوائرس کی مقامی سطح پر ترسیل کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔کمیشن نے سوموار کے روز اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہاکہ اتوار کے روزکل 22 مصدقہ کیسز مین لینڈ پر باہر سے آئے ہیں۔
اس نے مزید کہاکہ شنگھائی میں نوول کروناوائرس کے سامنے آنے والے 2 نئے مشتبہ کیسز بھی مین لینڈ پر بیرون ملک سے آئے ہیں جبکہ اس بیماری کی وجہ سے چینی مین لینڈ پر کسی نئی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔نئی درآمدی کیسز میں سے 8 گوانگ ڈونگ، 4 یون نان، شنگھائی اور شانشی میں تین تین، سیچھوان میں 2اور فوجیان اور شان ڈونگ میں ایک ایک نیا درآمدی کیس سامنے آیا ہے۔
کمیشن نے کہاکہ اتوار کے روز نوول کروناوائرس کے 28مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا۔اتوار کے آخر تک مین لینڈ پر کل 2ہزار 300درآمدی کیسز کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں جن میں سے 2ہزار 98 کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کیا جا چکا ہے کہ 202 تاحال ہسپتالوں میں ہیں جن میں سے کوئی بھی شدید بیمار نہیں، درآمدی کیسز میں سے کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔اتوار تک نوول کروناوائرس کے کل مصدقہ کیسز کی تعداد 84ہزار849تک پہنچ گئی جن میں سے 612مریضوں کا تاحال علاج جاری ہے جبکہ 30 شدید بیمار ہیں۔مجموعی طور پر 79ہزار603افرد کو صحت یاب ہونے پر فارغ کیا جا چکا ہے جبکہ اس بیماری کی وجہ سے مین لینڈ پر 4ہزار634افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کمیشن نے مزید کہاکہ مین لینڈ پر نوول کروناوائرس کے تاحال 4 مشتبہ کیسز ہیں۔کمیشن کے مطابق 19ہزار207قریبی رابطہ کار تاحال طبی نگرانی میں ہیں، اتوار کے روز 1ہزار517کو طبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیا۔اتوار کے ہی روز بغیر علامات والے 37نئے کیسز کی اطلاعات موصول ہوئیں جن میں سے 36مین لینڈ پر باہر سے آئے ہیں،بغیر علامات والے ایک کیس کو مصدقہ کیسز کے درجہ میں شامل کرلیا گیا۔
کمیشن نے کہاکہ بغیر علامات والے 351کیسز تاحال طبی نگرانی میں ہیں جن میں سے 209 کیسز مین لینڈ پر باہر سے آئے ہیں۔اتوار تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ میں 69ہلاکتوں سمیت 4ہزار480مصدقہ کیسز، مکا خصوصی انتظامی علاقہ میں 46مصدقہ کیسز جبکہ تائیوان میں 7ہلاکتوں سمیت 484مصدقہ کیسز کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ میں نوول کروناوائرس کے 3ہزار549مریضوں، مکاؤ خصوصی انتظامی علاقہ میں 46مریضوں جبکہ تائیوان میں 450 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کیا جا چکا ہے۔