” ہم پابندیوں اور دھمکیوں کے سامنے جھکیں گے نہیں، ہم اپنے۔۔۔“ ترک صدر نے اعلان کردیا

” ہم پابندیوں اور دھمکیوں کے سامنے جھکیں گے نہیں، ہم اپنے۔۔۔“ ترک صدر نے ...
” ہم پابندیوں اور دھمکیوں کے سامنے جھکیں گے نہیں، ہم اپنے۔۔۔“ ترک صدر نے اعلان کردیا

  

استنبول (صباح نیوز)بحیرہ روم کے متنازعہ حصے میں ترکی کی جانب سے تیل کی تلاش کیلئے ایک بحری جہاز بھیجے جانے کے بعد ترکی اور یونان کے درمیان تناﺅ میں اضافہ ہوا ہے۔ انقرہ نے کہا ہے وہ پابندیوں یا دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لائے گا۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا بین الاقوامی کوششیں ترکی کو بحیرہ روم کے متنازعہ پانیوں میں توانائی کی تلاش سے نہیں روک سکیں گی۔ ترکی کے شمال مشرقی شہر رزے میں خطاب کے دوران ترک صدر کا کہنا تھا ہم پابندیوں اور دھمکیوں کے سامنے جھکیں گے نہیں، ہم اپنے سمندری علاقے پر ڈاکا زنی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -