سندھ ہائی کورٹ،سیکرٹری تعلیم کی ٹیچرز کی بھرتیوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع

سندھ ہائی کورٹ،سیکرٹری تعلیم کی ٹیچرز کی بھرتیوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں ...
سندھ ہائی کورٹ،سیکرٹری تعلیم کی ٹیچرز کی بھرتیوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکرٹری تعلیم نے ٹیچرز کی بھرتیوں سے متعلق رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرادی۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ٹیچرز کی بھرتیوں سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ نے سمری منظور کرلی ہے ،ٹیچرز کی بھرتی کے لیے آئی بی اے کے ساتھ معاہدہ کر رہے ہیں، روانہ ہفتے آئی بی اے کے ساتھ معاملات طے ہو جائیں گے۔
عدالت نے حکومت سندھ سے ٹیچرز کی بھرتیوں اور ترقیوں سے متعلق قوانین طلب کرلئے،عدالت میں ایم ڈی ٹیکنیکل ایجوکیشن کی رپورٹ بھی پیش کردی گئی ،رپورٹ میں کہاگیاہے کہ سندھ بھر میں 251 ادارے ٹیکنیکل ایجوکیشن فراہم کررہے ہیں، ان اداروں میں 48 شعبوں میں ٹیکنیکل ایجوکیشن دی جارہی ہے،رجسٹرار ٹیکنیکل ایجوکیشن کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیاگیا۔