ملک میں چینی کی قیمت ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں چینی کی قیمتیں ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئیں ہیں ، پشاور میں چینی 110 روپے پر جاپہنچی ہے جبکہ لاہور ، راولپنڈی اور کوئٹہ میں چینی 100 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے جس نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیاہے ۔
اداکارہ شماریات کی جانب سے جاری کر دہ تفصیلات میں بتایا گیاہے کہ ایک ہفتے میں چینی 3 روپے کلومہنگی ہو ئی ہے اور اکثر شہروں میں قیمت 96 روپے ہو گئی ہے ، پشاورمیں ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہواہے جس کے بعد چینی کی فی کلوقیمت 110 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔ کراچی،اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور،کوئٹہ میں بھی چینی فی کلو 100 روپے تک ہے۔
سیالکوٹ،گوجرانوالہ ، ملتان،سرگودھا،بہاولپور، سکھر،لاڑکانہ میں چینی کی قیمت 95 روپے فی کلوہوگئی ہے جبکہ بنوں 96،خضدارمیں چینی کی قیمت 92 روپے فی کلوہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے ، 13 اشیائے ضروریہ سستی،23 کی قیمتوں میں استحکام رہا، گزشتہ ہفتے پیازبھی 3 روپے کلومہنگی،قیمت 45 روپے ہوگئی تاہم ایک ہفتے کےدوران مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد کمی ہوئی ہے ۔