شوگرانکوائری کمیشن تفصیلی فیصلہ ،سندھ ہائیکورٹ نے کابینہ میں غیرمنتخب افراد کی شمولیت کو متنازع قراردیدیا

 شوگرانکوائری کمیشن تفصیلی فیصلہ ،سندھ ہائیکورٹ نے کابینہ میں غیرمنتخب ...
 شوگرانکوائری کمیشن تفصیلی فیصلہ ،سندھ ہائیکورٹ نے کابینہ میں غیرمنتخب افراد کی شمولیت کو متنازع قراردیدیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے شوگرانکوائری کمیشن کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیاجس میں عدالت نے کابینہ میں غیرمنتخب افراد کی شمولیت کو متنازع قراردیدیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ پارلیمانی نظام میں کابینہ میں غیرمنتخب افراد کی موجودگی کی گنجائش نہیں،احتساب کیلئے مشیر رکھنا نیب کے غیرجانبدارانہ کردار کو مشکوک بناتا ہے،وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب کارویہ مشکوک ہے۔

تفصیلی فیصلے میں مزید کہاگیا ہے کہ مشیر کے اس عمل سے بھی تعصب کے تاثر کو تقویت ملتی ہے،مشیربرائے نیب سے نیب کے غیرجانبدارانہ کردار پر بھی سوال اٹھتے ہیں ،عدالت نے کہاکہ کمیشن کی تشکیل اورنوٹیفکیشن قانون کے مطابق نہیں ،انکوائری کمیشن مکمل اور غیرجانبدار نہیں تھا۔

سندھ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ مشیر برائے احتساب نے پیراگون کیس کے فیصلے پر خاموشی اختیار کی،مشیر برائے احتساب دوسرے کیسز پر تبصرہ کرتے رہتے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -