وہ پاکستانی جس نے 19لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ لینے سے انکار کردیا، خبررساں ایجنسی کا تہلکہ خیز دعویٰ 

وہ پاکستانی جس نے 19لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ لینے سے انکار کردیا، خبررساں ...
وہ پاکستانی جس نے 19لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ لینے سے انکار کردیا، خبررساں ایجنسی کا تہلکہ خیز دعویٰ 

  

 اسلام آباد(آئی این پی ) سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے 19 لاکھ کا سیلری پیکیج لینے سے انکار کردیا اور کہا پی آئی اے ملازمین کی تنخواہیں کم ہوئیں تو میں کیسے اضافی سیلری لے سکتا ہوں, یہ دعویٰ خبررساں ایجنسی نے کیا ہے ۔

آئی این پی ایجنسی کے  مطابق سی ای او ارشد ملک نے پی آئی اے کی جانب سے زیادہ سیلری پیکج لینے سے انکار کردیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 19 لاکھ کا سیلری پیکیج آفر کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ارشد ملک نے ڈیپوٹیشن والے سیلری پیکج پر کام کرنے کو ترجیح دی، ارشد ملک نے کورونا کی وجہ سے سیلری پہلے ہی 25 فیصد کم کردی تھی۔ بورڈ کامقف تھا کنٹریکٹ افسران اور پائلٹ 2 ملین ماہانہ سیلری لیتے رہے ہیں جبکہ ارشدملک نے کہا پی آئی اے ملازمین کی تنخواہیں کم ہوئیں تو میں کیسے اضافی سیلری لے سکتاہوں۔ ارشد ملک گزشتہ ماہ پاک فضائیہ سے پری ریٹائرمنٹ چھٹی پر چلے گئے تھے اور وفاقی کابینہ نے انھی کنٹریکٹ پر پی آئی اے کا سی ای او مقرر کیا تھا، اس سے پہلے ارشد ملک ایئر لائنزمیں ڈیپوٹیشن پر کام کر رہے تھے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -