”نیب نے مجھے ملزم کی حیثیت سے نہیں بلایا بلکہ ۔۔۔“عثمان بزدارنے انوکھی منطق پیش کردی 

”نیب نے مجھے ملزم کی حیثیت سے نہیں بلایا بلکہ ۔۔۔“عثمان بزدارنے انوکھی منطق ...
”نیب نے مجھے ملزم کی حیثیت سے نہیں بلایا بلکہ ۔۔۔“عثمان بزدارنے انوکھی منطق پیش کردی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نیب نے مجھے ملزم کی حیثیت سے نہیں بلایا بلکہ بطور گوا ہ بلایا تھا، نیب جب بھی بلائے گا، خود جاوں گا اور نیب کے تمام سوالات کے جواب دوں گا۔ان کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کیا ہے اس لیے ہمیشہ فرنٹ فٹ پر کھیلوں گا۔

ایوان صنعت و تجارت لاہور میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کورونا بحران سے خوش اسلوبی سے نمٹ رہے ہیںاور ملک میں کورونا وبا کے بعد حالات بہتر ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں، لاہور چیمبر آف کامرس میں پہلا ون ونڈو آپریشن شروع ہوا ہے، لاہور چیمبر آف کامرس میں یہ اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولت ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ

ان کا کہنا تھا کہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنے حلقوں کے مسائل کے لیے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں، کوشش کریں گے کہ ارکان پارلیمنٹ کے مسائل حل کریں۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آٹے اور چینی کی صورتحال کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کبھی زرعی ریسرچ کی طرف توجہ نہیں دی گئی، تمام ادارے اپنا کام کریں گے تو حالات میں بہتری آئے گی۔

مزید :

قومی -