رواں ہفتے بارش کی پیشن گوئی ،کن کن علاقوں میں ہو گی ؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا 

رواں ہفتے بارش کی پیشن گوئی ،کن کن علاقوں میں ہو گی ؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا 
رواں ہفتے بارش کی پیشن گوئی ،کن کن علاقوں میں ہو گی ؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ رواں ہفتے بدھ سے جمعے کے دوران پنجاب اورخیبر پختونخواسمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہواﺅں کے باعث تین سے چار روز اسلام آباد ،راولپنڈی ،لاہور ،گوجرانوالہ ،سرگودھا ،میانوالی ،ساہیوال ،فیصل آباد ،بھکر ،ملتان اور بہاولپو ر میں بارش ہو نے کا امکان ہے ۔خیبر پختونخوا میں پشاور ،نوشہرہ ،ایبٹ آبا،وزیرستان ،بنوں،ڈی آئی خان،دیر ،مردان ،چارسدہ ،سوات او ر شانگلہ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے جبکہ آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ پنجاب ،خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے اور اربن فلڈنگ کی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے ۔

مزید :

قومی -