نئی تاریخ رقم ہوگئی، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں خواتین کو تاریخ میں پہلی مرتبہ اہم ترین ذمہ داری دے دی گئی

نئی تاریخ رقم ہوگئی، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں خواتین کو تاریخ میں پہلی ...
نئی تاریخ رقم ہوگئی، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں خواتین کو تاریخ میں پہلی مرتبہ اہم ترین ذمہ داری دے دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عنان اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ملک میں اصلاحات کا بیڑا اٹھا رکھا ہے اور تیزی کے ساتھ کچھ ایسی تبدیلیاں لا رہے ہیں جن کا اس سے قبل سعودی عرب میں تصور بھی محال تھا۔ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینا بھی انہی کاموں میں سے ایک ہے اور اب مسجد الحرام اور اورمسجد نبوی میں بھی 10خواتین کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ماضی میں مقامات مقدسہ پر خواتین کی تعیناتی کی مثال شاذ و نادر ہی ملتی ہے۔ 
مقامات مقدسہ کے معاملات چلانے والی جنرل پریزیڈنسی کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان 10خواتین کومختلف ڈیپارٹمنٹس میں انتظامی اور تکنیکی عہدوں پر فائز کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان خواتین کو دیگر حقوق دینے کے علاوہ انہیںبرسرروزگار بنانے کی بھی سعی کر رہے ہیں اور ان کی کاوشوں کے نتیجے میں 2019ءکی تیسری سہ ماہی تک سعودی عرب میں ملازمت کرنے والی خواتین کی تعداد 10لاکھ 3ہزار تک پہنچ چکی تھی۔ اب یہ نمبر اس سے بھی زائد ہو چکا ہے۔ 

مزید :

عرب دنیا -