ستارہ جرأت حاصل کرنے والا پاکستان کا پہلا آئی ایس آئی آفیسر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یوم آزادی کے موقع پر حکومت پاکستان کی طرف سے 184شخصیات کے نام جاری کیے گئے جنہیں 23مارچ 2021ءکو یوم پاکستان پر سول ایوارڈز دیئے جائیں گے۔ان میں آئی ایس آئی آفیسر محمد نوید صادق بھی شامل ہیں جنہیں ان کی جرأت و بہادری کے صلے میں ستارہ شجاعت سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق محمد نوید صادق پہلے آئی ایس آئی آفیسر ہیں جنہیں یہ اعزاز دیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق محمد نوید صادق کے علاوہ 23مزید آفیشلز کو یہ اعزاز دیا جا رہا ہے اور پاکستانیوں کے لیے یہ باعث فخر ہے کہ ہماری مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے ان افسران کو اعزازات سے نوازا جا رہا ہے۔ ان شجاع افسران کو 23مارچ کو اعزازات دیئے جائیں گے تاہم یوم آزادی پر ہی کئی شخصیات کو سول ایوارڈز دیئے گئے جن میں اداکار ہمایوں سعید اور گلوکار علی ظفر بھی شامل تھے۔