مغربی دنیا میں اب جسم فروش خواتین سے کورونا وائرس پھیلنے لگا، انتہائی پریشان کن خبر آگئی

مغربی دنیا میں اب جسم فروش خواتین سے کورونا وائرس پھیلنے لگا، انتہائی پریشان ...
مغربی دنیا میں اب جسم فروش خواتین سے کورونا وائرس پھیلنے لگا، انتہائی پریشان کن خبر آگئی

  

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) سپین میں چند ہفتے قبل قحبہ خانے کھولنے کی اجازت دے دی گئی تھی لیکن اب یہی قحبہ خانے کوروناوائرس کے پھیلاﺅ کا نیا ذریعہ بن گئے ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق حالیہ دنوں میں سپین کے شہر الکیزر ڈی سین جوآن کے ایک علاقے میں 4مردوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ جب حکام نے ان کو وائرس منتقل ہونے کے متعلق تحقیق کی تو اس کی کڑی ایک قحبہ خانے سے جا ملی۔ یہ چاروں مرد اس قحبہ خانے میں گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف ہونے پر حکام نے اس قحبہ خانے میں جسم فروشی کرنے والی خواتین کے کورونا ٹیسٹ کیے تو ان میں سے 8میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ اس شہر کی کل آبادی 30ہزار ہے اور مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ قحبہ خانوں کی وجہ سے مزید سینکڑوں مرد ہوں گے جنہیں وائرس لاحق ہوا ہو گا۔ تاہم وہ کبھی سامنے نہیں آئیں گے کیونکہ یہ مرد اپنی بیویوں سے چوری قحبہ خانے جاتے ہیں۔ وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ ان کا راز فاش ہو۔ واضح رہے کہ سپین میں اب تک کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 3لاکھ 43ہزار کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں سے ڈیڑھ لاکھ صحت مند ہو چکے ہیں جبکہ 28ہزار617کی موت واقع ہو چکی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -