وہ ریسٹورنٹ جہاں داخلے سے پہلے آپ کا وزن کیا جاتا ہے، وجہ ایسی کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہوگیا

وہ ریسٹورنٹ جہاں داخلے سے پہلے آپ کا وزن کیا جاتا ہے، وجہ ایسی کہ انٹرنیٹ پر ...
وہ ریسٹورنٹ جہاں داخلے سے پہلے آپ کا وزن کیا جاتا ہے، وجہ ایسی کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہوگیا

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں ایک ہوٹل کے ملازمین نے گاہکوں کا وزن کرنے کے لیے داخلی راستے پر ویٹ مشین لگا دی جس کا مقصد ایسا تھا کہ سن کر آپ ان ملازمین کی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں گے تاہم ہوٹل کی انتظامیہ کو ان کے اس کام پر معافی مانگنی پڑ گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق چینی صوبے ہنان کے دارالحکومت شینگ شا میں واقع اس ہوٹل کا نام ’شوئیان فرائیڈ بیف ریسٹورنٹ‘ ہے جس کے ملازمین نے اس لیے گاہکوں کا وزن کرنے کے لیے ویٹ مشین لگائی تاکہ وہ ضرورت سے زیادہ کھانا آرڈر نہ کریں اور کھانا ضائع نہ ہو۔

رپورٹ کے مطابق اس ویٹ مشین کے ساتھ ملازمین ایک ہدایت نامہ بھی آویزاں کیا جس پر وزن کے تناسب سے کھانا آرڈر کرنے کے متعلق ہدایات درج تھیں۔ اس پر لکھا تھا کہ جن خواتین کا وزن 40کلوگرام تک ہو وہ 2ڈشز سے زیادہ کھانا آرڈر نہ کریں اور جن مردوں کا وزن 70سے 80کلوگرام تک ہو وہ 3ڈشز تک آرڈر کر سکتے ہیں۔حالیہ دنوں چینی صدر شی جن پنگ نے ملک میں غذائی قلت کے مسئلے پر بات کی تھی اور کہا تھا کہ یہ مسئلہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ صدر شی کے اس بیان کے بعد اس ہوٹل کے ملازمین نے یہ اقدام اٹھایا۔ تاہم گاہکوں کی طرف سے اس پر شدید ردعمل سامنے آنا شروع ہو گیا اور سوشل میڈیا پر بھی ہوٹل پر تنقید شروع ہو گئی جس پر ہوٹل انتظامیہ نے گاہکوں سے معذرت کر لی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ”جن لوگوں کو ملازمین کے اس اقدام سے تکلیف پہنچی ہے ہم ان سے معذرت خواہ ہیں۔ ہم اس کام کو ہوٹل میں جاری رکھیں گے مگر گاہکوں کو مجبور نہیں کیا جائے گا کہ وہ وزن کریں اور اس لحاظ سے کھانا آرڈر کریں۔ جو گاہک اپنی مرضی سے ایسا کرے گا ہم اس کی حوصلہ افزائی کریں گے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -