گنے کے کھیت میں رفع حاجت پر تنازعہ، 13 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا

گنے کے کھیت میں رفع حاجت پر تنازعہ، 13 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل ...
گنے کے کھیت میں رفع حاجت پر تنازعہ، 13 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک اور کم عمر بچی کو جنسی زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق بھارتی اس 13سالہ بچی کا تعلق ریاست بہار کے علاقے پکریا کے ایک گاﺅں سے تھا جو رفع حاجت کے لیے کھیتوں میں گئی۔ وہیں نامعلوم درندوں نے اسے بربریت کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے۔ 

پولیس کے مطابق جب بچی کافی دیر تک گھر واپس نہیں آئی تو اس کے گھر والوں نے اپنے طور پر ہی اس کی تلاش شروع کر دی اور چند گھنٹے کے بعد کھیتوں سے انہیں بچی کی لاش مل گئی جس کے بعد پولیس کو مطلع کیا گیا۔ مقتولہ کے گھر والوں نے گاﺅں ہی کے ایک شخص پر بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قاتل کی ان کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی جس کا بدلہ لینے کے لیے اس نے یہ شیطانی حرکت کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے والدین کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -