خاتون سے ہاتھ ملاتے ہوئے ویڈیو ،مولانا طارق جمیل پر اعزاز سید کی تنقید،انصار عباسی بھی میدان میں آگئے ،ویڈیو کی اصل حقیقت بتا دی 

خاتون سے ہاتھ ملاتے ہوئے ویڈیو ،مولانا طارق جمیل پر اعزاز سید کی تنقید،انصار ...
خاتون سے ہاتھ ملاتے ہوئے ویڈیو ،مولانا طارق جمیل پر اعزاز سید کی تنقید،انصار عباسی بھی میدان میں آگئے ،ویڈیو کی اصل حقیقت بتا دی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )صحافی اعزاز سید نے مولانا طارق جمیل کی لڑکی سے ہاتھ ملاتے ہوئے ویڈیو شیئر کر کے انہیں تنقید کا نشانہ بنا یا تو صحافی انصار عباسی نے ویڈیو کی ایسی حقیقت بتا دی کہ آپ بھی مولانا طارق جمیل صاحب کے معترف ہو جائیں گے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جب اعزاز سید نے مولانا طارق جمیل کو تنقید کا نشانہ بنا یا تو انصار عباسی نے ویڈیو کی اصل حقیقت بتاتے ہوئے کہا کہ اعزاز سید صاحب مجھے بتایا گیا ہے کہ مولانا جن سے ہاتھ ملا رہے ہیں وہ ایک خواجہ سرا ہیں جو ماضی کو چھوڑ کر اب ماشااللہ تبلیغی جماعت کے ساتھ وابستہ ہے۔ مجھے امید ہے آپ تحقیق کر کے معلوم کر کے ٹویٹ کریں گے کہ درست بات کیا ہے؟؟؟

مزید :

قومی -