’موت کی وادی‘ میں درجہ حرارت 54 ڈگری سینٹی گریڈ بھی کراس کر گیا

’موت کی وادی‘ میں درجہ حرارت 54 ڈگری سینٹی گریڈ بھی کراس کر گیا
’موت کی وادی‘ میں درجہ حرارت 54 ڈگری سینٹی گریڈ بھی کراس کر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گرمی اس بار نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے اور امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع ’موت کی وادی‘ (Death Valley)میں درجہ حرارت 54.4ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ بی این او نیوز کے مطابق اس سے قبل اسی موت کی وادی میںجولائی 1913ءمیں 56.7ڈگری سینٹی گریڈ اور تیونس کے علاقے کیبلی میں جولائی 1931ءمیں 55ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا چکا ہے تاہم اکثر ماہرین اس پرانے ریکارڈ پر سوالات اٹھاتے اور اسے مصدقہ ماننے میں شک کا اظہار کرتے ہیں۔چنانچہ اس کے پیش نظر موت کی وادی کا یہ نیا درجہ حرارت ایک عالمی ریکارڈ ہے۔
رپورٹ کے مطابق موت کی وادی میں یہ درجہ حرارت گزشتہ روز سہ پہر کے وقت3بج کر 41منٹ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ ابتدائی ڈیٹا ہے جو نیشنل ویدر سروس کی طرف سے سامنے آیا۔ نیشنل سینٹر برائے ماحولیاتی اطلاعات اور ورلڈ میٹیورولوجیکل آرگنائزیشن دونوں اس ڈیٹا پر تحقیقات کریں گی جس کے بعد حتمی طور پر اس کی تفصیلات سامنے آسکیں گی۔ ابتدائی ڈیٹا کے مطابق 54.4ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت موت کی وادی کے علاقے ’فرنیس کریک‘ میں ریکارڈ کیا گیا جو ایک چھوٹی سی کمیونٹی ہے اور ڈیتھ ویلی نیشنل پارک کا ہیڈکوارٹر ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -