پنجاب حکومت نے یونیورسل نمبر پلیٹس متعارف کرادیں، پر کشش نمبر خریدنے کا انتہائی سستا اور آسان طریقہ جانئے

پنجاب حکومت نے یونیورسل نمبر پلیٹس متعارف کرادیں، پر کشش نمبر خریدنے کا ...
پنجاب حکومت نے یونیورسل نمبر پلیٹس متعارف کرادیں، پر کشش نمبر خریدنے کا انتہائی سستا اور آسان طریقہ جانئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں یونیورسل نمبر پلیٹس متعارف کرادی گئی ہیں۔ پنجاب کے ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے ایک جیسے سیریل نمبر کی نمبر پلیٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آج (17 اگست 2020) سے پنجاب کے تمام شہروں میں ایک ہی سیریل نمبر پر گاڑیاں رجسٹرڈ کی جائیں گی۔ حکومت اب LEA, RN, BW, Ma کی نمبر پلیٹس ختم کردے گی اور صرف پنجاب صوبے کی نمبر پلیٹس جاری کی جائیں گی۔

حکومت نے AAA کی سیریل کاروں اور موٹرسائیکلوں کیلئےجبکہ CAA کی سیریل کمرشل گاڑیوں کیلئے متعارف کرائی ہے۔

کاروں کیلئے 1 سے 999 تک جبکہ موٹرسائیکلوں کیلئے 1001 سے 9990 تک کے نمبر رکھے گئے ہیں، کمرشل گاڑیوں کیلئے 1 سے 9999 تک کے رجسٹریشن نمبر مختص ہوئے ہیں۔

نمبر پلیٹس کے حصول کیلئے آن لائن بولی کی سہولت بھی دی گئی ہے، صارفین آن لائن ایپ کے ذریعے بولی میں حصہ لے سکتے ہیں۔ کاروں کیلئے 5 ہزار، موٹرسائیکلوں کیلئے 500 روپے جبکہ کمرشل گاڑیوں کیلئے بولی ایک ہزار روپے سے شروع ہوگی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -